North West Bus

  1. صفحہ اول
  2. |
  3. ہمارے بارے میں

ہم

کون ہیں

کون ہیں

نارتھ ویسٹ بس کی دنیا میں خوش آمدید جہاں جدّت اور نفاست کا امتزاج سفر کی روح کی نئی تشریح کرتا ہے۔ انڈسٹری میں ایک متحرک نووارد کے طور پر، نارتھ ویسٹ بس نے انڈسٹری کے دو ممتاز ناموں مووینٹس اور القائد کی مہارت کو ضم کیا ہے جو ہمارے لیے قابلِ فخر ہے۔ مووینٹس، ایک صدی پر محیط تاریخ رکھنے والے مشہور یورپی ملٹی ماڈل پبلک ٹرانسپورٹ آپریٹر اور سعودی عرب کی ٹاپ ٹرانسپورٹیشن کمپنیوں میں شامل القائد کا اشتراک ایک ایسے اتحاد کی صُورت میں سامنے آیا ہے جو ہمیں علم کی دولت اور بے مثال سروسز فراہم کرنے کی لگن کے ساتھ بااختیار بناتا ہے۔ ایک ایسی بنیاد کے ساتھ جس کی جڑیں ہمارے پیشروؤں کی میراث اور آزمودہ حکمتِ عملیوں میں موجود ہیں، ہمارا مقصد ایک ایسی ٹرانسپورٹیشن سروس فراہم کرنا ہے جو غیر معمولی ہو۔
ایسے سفر کا تصوّر کریں جہاں تعاون، وقت کی پابندی اور براہِ راست کمیونیکیشن سر فہرست ہوں۔ یہ وہ سفر ہے جو ہم نارتھ ویسٹ بس میں فراہم کرنے کے خواہش مند ہیں۔پیشہ ورانہ ماہر افراد پر مشتمل ہماری باصلاحیت ٹیم آپ کے سفر کے پلان کو درستگی کے ساتھ انجام دینے اور آپ کو آرام دہ ماحول میں شیڈول کے مطابق اپنی منزل پر پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔ جدہ، سعودی عرب میں واقع ہمارا ہیڈکوارٹر ہمارے آپرشنز کے مرکز کے طور پر کام کرتا ہے۔ ایک ورسٹائل فلیٹ کے ساتھ، ہم آپ کی انٹرسٹی سفر کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تیار ہیں اور آپ کو ایسی سروس فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہیں جو آرام، سہولت اور بھروسے کو آسانی سے یکجا کرتی ہے۔ نارتھ ویسٹ بس میں آپ سفر کے لیے اعلیٰ تربیت یافتہ اور پیشہ ورانہ طور پر ماہر عملے پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔ آپ کی حفاظت، آرام اور مجموعی خوشگوار تجربہ سب سے اہم ہیں اور ہم آپ کے سفر کے ہر موڑ پر آپ کی توقعات سے زائد کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
Bus Services for people
Vision

ہمارا نصب العین

ہمارا مقصد سعودی وژن 2030 کے مطابق پائیداری، اثر انگیزی، کارکردگی اور حفاظت کو ترجیح دینے اور صارفین کے اطمینان کو یقینی بنانے والے طریقوں کے ذریعے سعودی عرب کی سب سے زیادہ قابلِ اعتماد اور جدید انٹرسٹی بس کمپنی بن کر لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

ہمارا مقصد

رجحانات کا اندازہ لگانے اور آپریشنز میں جدید ٹیکنالوجیز اور حل شامل کرنے کے لیے اپنے آٹو موٹیو انڈسٹری کے طویل تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم جامع اور قابلِ اعتماد ٹرانسپورٹیشن سروسز کے ذریعے سعودی عرب میں لوگوں کی انٹرسٹی سفر کی ضروریات پوری کرنے کے لیے موجود ہیں۔

ہماری اقدار

قيمنا

ہماری کمپنی کے وژن اور مشن کی حمایت کرنے اور اس طرح ہماری کمپنی کو آگے بڑھانے کے لیے، ہماری ٹیم اپنے کام کے دوران درج ذیل اقدار کا خیال رکھتی ہے

پائیداری

ہم سعودی عرب کے انٹرسٹی بس سیکٹر میں ایک پائیدار تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے ماحول دوست طریقوں، جدّت اور مسافروں کے اطمینان کو ہم آہنگ کرتے ہوئے ذمہ دارانہ ٹرانسپورٹیشن پر عمل پیرا ہیں۔

ایمانداری

ہم اعتماد اور باہمی احترام قائم کرنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز، صارفین اور پارٹنرز کے ساتھ اپنے روابط میں دیانتداری کو اہمیت دیتے ہیں اور شفاف تعلقات کو فروغ دیتے ہیں۔

جدّت

ہم انٹرسٹی سفر کی نئی تشریح کے لیے فعال جدّت طرازی اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹرانسپورٹیشن کے مستقبل کی رہنمائی کرتے ہوئے انقلابی حل فراہم کرنے والوں میں سرفہرست ہیں۔

قابلِ رسائی

ہم شمولیت کو فروغ دیتے ہیں اور رکاوٹوں پر قابو پا کر، ایک خوش آئند ماحول تخلیق کر کے اور تمام مسافروں کے لیے سہولت کو اپنی اوّلین ترجیح بنا کر انٹرسٹی سفر کو عالمی سطح پر قابلِ رسائی بنا رہے ہیں۔